اللہ کے ولی حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری رح صفر کے مہینے کی شروعات میں اپنے عقیدتمندوں کو مٹی پر قُرآنی آیات اور خاص اسم اعظم دم کرکے دیا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے کہ اس مٹی کا امام ضامن بناکے اپنے سیدھے بازو پر باندھ لو انشاءاللہ جہاں جہاں تم قدم رکھوگے کامیابی و کامرانی کے اسباب اپنے قدموں تلے پائو گے اور آنے والی زندگی کی تمام رکاوٹیں، پریشانیاں اپنے وجود سے دور پائو گے۔
اگر شادی میں بندش ہے یا محنت کرنے کے بعد بھی منزل نہیں ملتی تو اللہ کے کرم سے اسم اعظم کی برکت سے تمام بندشیں اور رُکاوٹیں دور پائوگے۔ اس امام ضامن کی مٹی پرجو تحجد اور فجر کے درمیان اسم اعظم دم کیے جاتے ہیں۔ اس کو اپنے گھر میں رکھنے سے گھر میں خیروبرکت کے دروازے کھلتے ہیں اور تمام نظر حسد اور نحس طاقتوں سے اس انسان کا گھر اللہ کی پناہ میں رہتاہے۔
شاہ شمس کے بعد آپ کی اولاد سید صدرالدین، سید حسن کبیرالدین، سید تاج الدین اور بیبی بادشاہ زادی ہمیشہ اپنے عقیدتمندوں کو صفر کے مہینے سے پہلے یہ امام ضامن کی مٹی اپنے گھر میں رکھنے یا سیدھے بازو پر باندھنے کے لیے دیا کرتی تھی تاکہ وہ صفر کے مہینے کے تمام نحس اثرات سے اللہ کی پناہ میں رہیں اور آنے والی زندگی رزق خوشحالی، کامیابی، محبت اور برکت کے ساتھ گزاریں۔